مہنگائی سے پریشان تاجر تنظیموں کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان تاجروں نے وزراء اور اعلیٰ عہدیداران سمیت اربابِ اختیار کی تنخواہیں اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

  مہنگائی سے پریشان تاجر تنظیموں نے 13 فروری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا، تاجر رہنماؤں نے وزراء اور اعلیٰ عہدیداران سمیت اربابِ اختیار کی تنخواہیں اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے چیئرمین کاشف چوہدری اور صدرخواجہ سلمان صدیقی نے 13 فروری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تاجر اورعوام مہنگائی کے باعث پریشان ہیں، قوت خرید ختم ہوچکی ہے، حکمران اقتدار بچانے میں مصروف ہیں، وزراء اور اعلیٰ عہدیداران سمیت اربابِ اختیار کی تنخواہیں اور مراعات ختم کی جائیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں