آئل اینڈ گیس کمپنیز کا گردشی قرضہ تاریخی سطح پر پہنچ گیا پی ایس او کا گردشی قرضہ ریکارڈ 584 ارب روپے ہوگیا

اسلام آباد آئل اور گیس کمپنیوں کا گردشی قرضہ تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آج نیوز کو موصول دستاوزیزات کے مطابق مجموعی طور پر سات کمپنیز کے گردشی قرضے 2305 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا گردشی قرضہ ریکارڈ 584 ارب روپے جب کہ پی پی ایل کا گردشی قرض 572 ارب روپے ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جی ایچ پی ایل کا گردشی قرضہ 212 ارب روپے، او جی ڈی سی ایل کا 81 ارب روپے، ایس این جی ایل کا 24 اور ایس ایس جی سی ایل کا گردشی قرضہ 8 ارب روپے ہوگیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں