کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں مزید 5 روپے 22 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 13 روپے 98 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 280 روپے ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 271 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی ج بکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 275 روپے تھی۔