ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا فی تولہ سونا 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 9000 روپے واضح کمی کے بعدں فی تولہ سونا 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 7716 روپے گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر سستا ہوکر 1902 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں