کراچی: چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر جہاز کراچی پہنچ گیا۔
سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا جہاز کراچی پہنچنے کے بعد چینی سفیر نے کہا کہ چینی حکومت کو پاکستان میں سیلاب متاثرین سے مکمل ہمدردی ہے اور چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ہزار خیمے دیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان تمام موسموں میں اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں جبکہ چین کی جانب سے مزید امدادی سامان جلد پاکستان پہنچ جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ چین نے مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور چین کی جانب سے امدادی سامان کی آمد پر مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے بروقت اور انتہائی ضروری امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔