ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4ہزار900روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس بڑے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ95ہزار500روپے ہوگئی ہے۔
جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 4ہزار201روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 610روپے ہوگئی ہے۔