وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ خلا سے عوام میں گُھل مِل گئے

ہیلی کاپٹر میں انوکھا انداز سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ

تازہ انٹری وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرمیں فضائی جائزے پر نکلےتو بھول گئے کہ وہ عوام کے درمیان نہیں بلکہ فضا میں ہیں۔

محمود خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں وہ مُسکرا مُسکرا کرعوام کو ہاتھ ہلا رہے ہیں مگر یہ فراموش کربیٹھے کہ کوئی کیونکر اس انداز شاہانہ کا خیرمقدم کرسکتا ہے کیونکہ ہیلی کاپٹرکے اندر دیکھنا کم از کم زمین پر بیٹھے افراد کے لیے تو ممکن نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرآتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی، کسی نے صورتحال کا لطف اٹھاتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے تو کئی نے سیلاب متاثرین کی داد رسی کے بجائے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا، “ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انوکھا انداز، خلا میں بغیر پروٹوکول عوام میں گھل مل گئے“۔

ویڈیو نے مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ کے بعد پارٹی کی نائب صدرمریم نوازکی بھی توجہ حاصل کی۔

صارفین نے اس اقدام کو سیلاب متاثرین کا مذاق اڑانے کے مترادف قراردیا۔

انہیں لگتا ہے کہ محمود خان صاحب درحقیقت اپنی خیریت سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔

یہ انداز پرجوش نعروں کے جواب دینے جیسا ہی ہے۔

ایک صارف نے مختصر مگر پُراثر تشریح کرڈالی۔

ویڈیو سے لطف اندوز ہونے والوں کی بھی کمی نہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں