پی آئی اے طیاروں پر موجود کلر اسکیم، دم کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی سفارش پیش کردہ سفارشات واپس کرکے مزید ڈیزائن اور اسکیم پیش کرنے کی ہدایت

پاکستان کی قومی ائیرلائن ”پی آئی اے“ کے طیاروں پر موجود کلر اسکیم اور دم کا ڈیزائن ایک بار پھر تبدیل کرنے کی سفارش کردی گئی، انتظامیہ کی جانب سے مختلف ڈیزائن اور کلر اسکیم پر مبنی سفارشات بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کی گئی ہیں۔

طیاروں کی دم پر مارخور کی تصویر اور نئی بلیو کلر اسکیم 2018 میں متعارف کرائی گئی تھی، عوامی دباؤ پر اس کلر اسکیم کو ختم کیا گیا تھا اور موجودہ کلر اسکیم بحال کی گئی تھی۔

بورڈ کی جانب سے پیش کردہ سفارشات واپس کرکے مزید ڈیزائن اور اسکیم پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے طیاروں کا رنگ سفید کرنے، باڈی پر موجود ہری پٹی ختم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

طیاروں کی دم پر موجود پاکستانی پرچم کے نیچے موجود بیچ کلر کی پٹی کےخاتمے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔

بورڈ ارکان نے طیاروں پر لازمی پاکستان لکھوانے سمیت دیگر تجاویز لانے کے لئے بھی کہا اور کلر اسکیم کے لئے پاکستانی تشخص ہرصورت ملحوظ خاطر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

ارکان نے کلر اسکیم تبدیلی کی صورت میں اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ کلر اسکیم کی تبدیلی مقامی اور غیرملکی ماہرین سے کرانے کی صورت میں تخمینہ بھی طلب کیا گیا ہے۔

طیاروں پر نئے ڈیزائن کے لئے ڈیزائنرز کی فیس اور اخراجات کی تفصیل بھی بورڈ نے طلب کرلی ہے۔

مار خور کلر اسکیم میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ایف آئی اے میں تاحال جاری ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جاری ہدایات کے تحت مزید نئی کلر اسکیم اور ڈیزائن پیش کئے جائیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں