ڈاکو نے شہری کا موبائل اور رقم جبکہ شہری نے ڈاکو کی موٹرسائیکل چھین لی
کراچی, : کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی اور دلچسپ واردات ہوئی جہاں ڈاکو نے شہری کا موبائل فون اور پرس جبکہ شہری نے ڈاکو کی موٹرسائیکل چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈاکو نے شہری کو اسلحہ نہیں دکھایا بلکہ بس ردب و دبدبے سے شہری کو ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے موبائل فون اور نقدی دے دی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم شہری کو لوٹ کر فرار ہونے لگا تو شہری نے ڈاکو کو دھرلیا اور موٹرسائیکل چھین لی لیکن جب شہری ملزم کو سکیورٹی گارڈز کے حوالے کر کے پولیس کو آگاہ کرنے کے لیے بھاگا تو اس دوران ملزم سیکیورٹی گارڈز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل 2016ء میں لائنز ایریا سے چوری کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شہر قائد میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات کافی عام تھے ، شہریوں کو ہر گلی کوچے میں ڈاکو بآسانی لُوٹ لیتے تھے اور اپنی جیبیں بھرتے تھے جبکہ پولیس بھی اس معاملے میں کافی بے بس دکھائی دیتی تھی۔ تاہم گذشتہ ایک سے ڈیرھ سال کے عرصہ میں کراچی میں نہ صرف چوری اور ڈکیتی بلکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
اس کے علاوہ شہر قائد میں دہشتگردوں کی کارروائیوں میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی جو پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب پہلے کی نسبت شہری زیادہ پُر سکون ہیں اور اُن می