ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی انٹڑ بینک میں منگل کے روز 47 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 227 روٌے 88 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 71 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 237 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 24 پیسے اضافے سے 227 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔