بزرگ خاتون اپنا کام ہونے پر نہایت خوش، اسٹنٹ کمشنر کو دلچسپ دعا دے ڈالی ’بیٹا! خدا کرے آپ کلرک بن جاو‘ بزرگ خاتون کی معصومانہ دعا پر اسسٹنٹ کمشنر کے قہقہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں سیلاب متاثرہ بزرگ خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کو کلرک بننے کی دعا دے ڈالی، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع شکار پور میں اسسٹنٹ کمشنر گڑھی یاسین سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے مختلف افراد کے مسائل حل کیے۔ایسے میں ایک بزرگ خاتون اپنا کام ہونے پر نہایت خوش ہوئیں اور اے سی کو دعائیں دینے لگیں۔

بزرگ خاتون نے کہا کہ اللہ تمہیں خوش رکھے، اور خدا کرے تم کلرک بن جاو۔ خاتون کی اس دعا پر اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے دفتر میں موجود دیگر افراد بھی ہنس پڑے۔ویڈیو میں بوڑھی خاتون کو اسٹنٹ کمشنر کو پیار دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اسٹنٹ کمشنر نے خاتون کو کہا میں آپ کی مدد کے لیے موجود ہوں۔

دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے مختلف تبصرے کیے۔

دوسری جانب قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے گڑھی یاسین ضلع شکار پور میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا جو کہ معززین علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا گیا ہے کیمپ میں سیکڑوں متاثرین سیلاب کو طبی امداد اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں،، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ اس طرح کے مزید میڈیکل کیمپ قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ،سیلاب نے گاؤں کے گاؤں تباہ کردیے ہیں، فصلیں ختم ہو گئی ہیں۔ سیلاب سے ضلع شکار پور میں گڑھی یاسین میں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں 70 فیصد مکانات تباہ ہو گئے ہیں، موجودہ حالات میں اس طرح کے طبی کیمپ وقت کی ضرورت ہیں،قائم مقام گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سیلابی پانی اب تک موجود ہے جس کے باعث لوگوں میں جلد اورپیٹ کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں