گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڑی پٹرولیم کمپنی نے ملک میں نئے گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ماڑی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔علامہ کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔گھوٹکی میں ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
گھوٹکی میں گیس کے لیے کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی تھی۔ماڑی پٹرولیم کمپنی کے ایم ڈی فہیم حیدر کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کی یہ گیس کی دریافت کمپنی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔اس سے قبل گذشتہ ملک میں دو ہفتوں میں تیل و گیس کے تین ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔
گذشہ ماہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔وزارت پٹرولیم کے مطابق ابتدائی طور پر یومیہ 39.12 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی۔
یومیہ 1840 بیرل تیل بھی حاصل ہوگا۔19دسمبر 2022 کو سندھ کے ضلع سا نگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کیے گئے نوٹس میں او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ کمپنی نے 26 جون کو کنوے کی کھدائی کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کیا جس کے لیے 3 ہزار 400 میٹر کھدائی کی گئی۔ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے مطابق کنویں سے یومیہ دو ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس ملے گی۔ کنویں میں بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔ کمپنی نے کہا تیل وگیس کی دریافت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے تیل و گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈورو کاربنز کو بھی بڑھائے گا۔