پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر4 نہیں، 10 ارب ڈالر ہیں، وزیرخزانہ “پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے”

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں بلکہ 10 ارب ڈالرہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں اور ملک کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی جبکہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں