بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو آپریشن جاری، خیبر پختونخوا کے گاؤں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں 1400 افراد کو رکھا گیا ہے جن کیلئے علاج، کھانا اور رہائش کی فراہمی جا ری ہے، وادی نلتر میں پاک فضائیہ کی جانب سے مفت راشن اور امدادی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔
ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل معید خان نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، پاک فضائیہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 13960 پکا کھانا، 924 راشن پیک ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، پی اے ایف فیلڈ سپتالوں میں میڈیکل ٹیموں نے 804 مریضوں کو سہولیات فراہم کیں۔
ترجمان کے مطابق ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔