جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش پر مسافر اور سہولت کار بھائی گرفتار ملزم کے پاس کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اور الیکٹرانک ٹریول اجازت نامہ جعلی نکلا‘ بورڈنگ پاس پر لگی ایگزٹ اسٹیمپ بھی جعلی ثابت ہوئی

  کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی بورڈنگ پاس اور بغیر امیگریشن کروائے کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، گرفتار دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم رحمت اللّٰہ اسٹڈی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران بورڈنگ گیٹ پر کراس چیکنگ کے دوران ملزم سے جعلی بورڈنگ پاس برآمد ہونے پر سفری دستاویزات کی مزید جانچ پڑتال کی گئی تو ملزم کے پاس موجود کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اور الیکٹرانک ٹریول اجازت نامہ بھی جعلی نکلا، اس کے علاوہ ملزم رحمت اللّٰہ کے بورڈنگ پاس پر لگی ایگزٹ اسٹیمپ بھی جعلی ثابت ہوئی۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے بھائی کو ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج سے گرفتار کر لیا گیا، امیگریشن حکام کی جانب سے ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی گئی، اس دوران اس سے موبائل فون، افغانی پاسپورٹ کی تصاویر اور شناختی کارڈ برآمد کرلیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں