12افراد کی پراسرار بیماری سے موت، عالمی ادارہ صحت کی تحقیقات

رحیم یار خان میں پراسرار بیماری سے ایک خاندان کےبارہ افراد جاں بحق افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے عالمی اور قومی ادارہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے پہنچ گئیں نئے پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں بیماری سے ایک ہی خاندان کے جاں بحق افراد کی ہلاکتوں اور دیگر علاقہ مکینوں کے متاثر ہونے کے کیسز سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت اور قومی ادارہ صحت کا 10 رکنی وفد متاثرہ علاقے پہنچ گیا۔

قومی اور عالمی ماہرین نے تمام پہلوؤں سے از سرِ نو تحقیقات شروع کردیں۔ ماہرین نے متاثرہ گھر اور ملحقہ علاقے کا جائزہ لیا۔ متاثرہ خاندان اور دیگر متاثرہ افراد کے لواحقین سے فرداً فرداً ملاقاتیں کرکے بیانات قلمبند کیے جبکہ مختلف طریقوں سے متاثرہ گھر اور ملحقہ علاقے کا معائنہ بھی کیا۔

گزشتہ دنوں رحیم یارخان کے علاقہ رکن پور میں بخار سےایک ہی خاندان کے 12 افراد کی اموات کا معاملہ سامنے آیا تھا۔جس کے بعد متاثرہ علاقے کے مزید 9 افراد  کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اورشیخ زایداسپتال کی رپورٹ کےمطابق گردن توڑ بخار 12 افراد کی موت کی وجہ بنا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں