ایلون مسک 200 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنے والے پہلے انسان بن گئے۔
ٹیسلا ٹوئٹر اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے، لیکن یہ شاید وہ اعزاز ہے جو دنیا کا کوئی بھی امیر ترین شخص حاصل کرنا نہیں چاہے گا۔
اس سال ایلون مسک کو سب سے زیادہ خسارہ ان کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے ہوا، رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے شئیرز میں 70 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے وجہ سرمایہ داران نے ٹوئٹر کو ٹہرایا ہے۔
ٹیسلا کے ممبران کا کہنا ہے کہ ایلون مسک اپنا سارا وقت اور توجہ ٹوئٹر کو دے رہے ہیں جس سے ٹیسلا کو نقصان اٹھا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ سال بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے بعد دنیا کے دوسرے فرد بنے تھے جن کے اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی تھی، جبکہ نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی، جس کی ایک وجہ ٹوئٹر ہے۔
یاد رہے ایلون مسک نے اکتوبر میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔2022 کے اختتام میں ہی ایلون مسک سے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی چھن چکا ہے، ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ نے لے لی ہے۔
فوربز اور بلومبرگ نے دنیا کی امیر ترین شخصیت کی نئی فہرست جاری کرتے ہوئے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دے دیا ہے، ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ نے اس سے پہلے 7 دسمبر اور پھر 8 دسمبر کو کچھ گھنٹوں کے لیے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا، مگر اس کے بعد 73 سالہ آرنلٹ 188.6 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔