نجم سیٹھی ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کے لیے کوشاں پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل میں اہم میٹنگ طے کر لی، بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کو قائل کرنے کی کوششیں کریں گے

  پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کے سربراہ نجم سیٹھی ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل میں اہم میٹنگ طے کر لی۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کو قائل کرنے کی کوششیں کریں گے۔پاکستان کو ستمبر 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے۔قبل ازیں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے وہ کرکٹ کی باقی دنیا سے الگ تھلگ ہوجائیں۔

یہ بیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے درمیان حالیہ تنازع کے جواب میں آیا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ ایشیا کپ 2023ء کے لیے مین ان بلیو کو پاکستان نہیں بھیجیں گے۔

یہ بیان پی سی بی کے اس وقت کے چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ اچھا نہیں لگا، جنہوں نے جے شاہ کے بیان کا جواب جارحانہ موڈ میں دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا تھا کہ اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا تو مین ان گرین پڑوسی ملک میں 2023ء میں ہونے والے پچاس اوور کے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔ نجم سیٹھی کے پی سی بی کے سربراہ کے طور پر چارج سنبھالنے کے چند دن بعد، ایک رپورٹر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ان سے پوچھا کہ کیا نئی انتظامیہ رمیز راجا کی جانب سے اپنائے گئے کے موقف پر قائم رہے گی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ ایشیا کپ 2022ء کے بارے میں ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے بات کریں گے اور فیصلہ کریں گے کہ ان کے لیے کیا بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمیں جو بھی تجویز کرے گی ہم اسے مانیں گے اور وقت آنے پر ہم حکومت سے مشورہ لیں گے، جیسا کہ پچھلی بار میں چیئرمین کی حیثیت سے کیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں