عراق میں سیاسی بحران کے سبب کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
بغداد میں حریف عراقی افواج کے درمیان لڑائی دوبارہ شروع ہوگئی۔
طبی ماہرین کی تازہ ترین تعداد کے مطابق شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے 23 حامیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم 380 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اے ایف پی کے مطابق خودکار ہتھیاروں اور راکٹ فائر کی آواز پورے بغداد میں ہائی سکیورٹی والے گرین زون سے گونج رہی تھی، جس میں سرکاری عمارتیں اور سفارتی مشن موجود ہیں۔
عراق میں سیاسی بحران کے سبب کشیدگی بڑھ گئی ہے جس نے ملک کو مہینوں سے بغیر نئی حکومت، وزیر اعظم یا صدر کے چھوڑ دیا ہے۔
اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کم از کم سات گولے ہائی سکیورٹی والے گرین زون میں گرے، جس میں سرکاری عمارتیں اور سفارتی مشن موجود ہیں۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولہ باری کے پیچھے کون تھا، جس کے بعد گرین زون میں خودکار ہتھیاروں کی آوازیں آئیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر کے حامیوں نے گرین زون پر باہر سے فائرنگ کی اور اندر موجود سیکیورٹی فورسز “جواب نہیں دے رہے تھے”۔
اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا کہ اس سے قبل قلعہ بند علاقے میں گولیاں چلائی گئی تھیں۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ صدر کے 15 حامیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ 350 دیگر مظاہرین زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ اس سے قبل صدر کے وفاداروں اور حریف شیعہ بلاک کے حامیوں، ایران نواز رابطہ کاری فریم ورک کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فریم ورک نے “ریاستی اداروں پر حملے” کی مذمت کرتے ہوئے، سدرسٹوں پر زور دیا کہ وہ “مذاکرات” میں شامل ہوں۔
نگراں وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا کہ “سیکیورٹی یا فوجی دستوں، یا مسلح افراد” کو مظاہرین پر فائرنگ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
عراق میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم آئی) نے اس سے پہلے کی پیش رفت کو “انتہائی خطرناک اضافہ” قرار دیتے ہوئے “تمام” فریقوں پر زور دیا کہ وہ “ایسے اقدامات سے گریز کریں جو واقعات کے نہ رکنے والے سلسلے کا باعث بن سکتے ہیں”۔
دوسری جانب امریکہ نے بغداد میں امن کیلئے زور دیا ہے، جبکہ فرانس نے فریقین سے “انتہائی تحمل سے کام لینے” اور “مہلک جھڑپوں کو فوری طور پر بند کرنے” کا مطالبہ کیا۔