سلمان خان کا ٹوئٹر اکاونٹ فالوورز سمیت فروخت کیلئے پیش،خریدنا چاہیں گے؟ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو بھی دھمکی دے دی گئی

ٹوئٹر پر 40 ملین فالورز رکھنے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا جو ہیکرز کی جانب سے فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے۔

ہیکرز نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے ڈارک ویب (خفیہ انٹرنیٹ) پر فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے انہوں نے کروڑوں ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا بھی حاصل کر رکھا ہے۔

ہیکرز کی طرف سے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ان کی شرائط پوری نہ ہوئی تو وہ صارفین کا چوری شدہ ڈیٹا ڈارک ویب پر جاری کر دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے سلمان خان سمیت متعدد اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کیے ہیں اور ان کا ڈیٹا لیک نہ کرنے کے عوض ایلو ن مسک سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصرف سلمان خان بلکہ گوگل کے سی ای او سندر پیچائی اور امریکی گلوکار چارلی پو سمیت مختلف اہم و معروف شخصیات کے اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جا چکے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں