شائے گل نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر اپنی جگہ بنالی شائے گِل کا گانا ’سکون‘ اپنےاسپاٹیفائی سرفہرست رکھ ہوا ہے

میوزک پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نےکوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سب سے مقبول گیت پسوڑی کی گلوکارہ شائے گل کوایکول پاکستان پروگرام کیلئے ماہ دسمبر کی سفیر مقررکردیا۔

گلوکارہ کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہے۔

گلوبل میوزک پروگرام نے شائے گِل کا گانا ’سکون‘ اپنے پلیٹ فارم میں سرفہرست رکھ ہوا ہے۔

پچھلے ایمبیسڈرز کی طرح شائے گل کی تصویر ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بنے ایک ڈیجیٹل بل بورڈ پر بطور اشتہار بھی لگائی گئی ہے۔

شائے گِل کا اصل نام انوشے بابر گِل ہے اور ان کا تعلق لاہور کے مسیحی گھرانے سے ہے جنہوں نے پسوڑی کے گانے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

نوجوان گلوکارہ کو رواں برس اسپاٹی فائے پر پاکستان کے دیگر گلوکاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسٹریم کیا گیا ہے۔

شائے گِل نے ایکول پاکستان کا ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں خواتین کو ایسے مواقع مزید ملنے چاہئیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں