روس کا تیل کی قیمت محدود کرنیوالے ممالک کو فروخت بند کرنے کا اعلان مغربی ممالک نے روسی تیل کو60 ڈالرفی بیرل تک محدود کردیا تھا

روس نے تیل کی قیمت محدود کرنے والے ممالک کو فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا جس کا حکم نامہ روسی صدر کی جانب سے جاری ہوگیا ہے۔

حکم نامہ کے مطابق ان ممالک اور کمپنیوں کو تیل کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں مغربی ممالک کی جانب سے طے شدہ قیمت کی حد کی تعمیل کر رہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ یکم فروری سے ان ممالک کو خام تیل اور تیل کی مصنوعات کی سپلائی پر 5 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

اس کےعلاوہ روس نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے نئے خریدارمل جائیں گے اوراس سے یوکرین میں روسی فوجی مہم کو متاثر نہیں ہوگی۔

یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ دسمبر5 کو (جی 7) ممالک، یورپی یونین اور آسٹریلیا نے روسی خام تیل پر60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد پراتفاق کیا تھا۔

روس سعودی عرب کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک ہے اوراس کی فروخت میں رکاوٹ سے عالمی سطح پر نتائج مرتب ہوں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں