کراچی میں پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ پیر سے شروع ہوگا دونوں ٹیموں کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

ٹیسٹ میچ کے لئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے پر محیط ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

کپتان بابراعظم نے لاہورمیں ذاتی مصروفیات کے باعث سیشن میں حصہ نہیں لے پائے تاہم سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کل نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل کیا گیا ہے کیونکہ ملتان میں دھند اور لاجسٹک کے مسائل کے پیش آرہے تھے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور کیویز کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان کے بجائے کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں