سندھ ہائیکورٹ کا گاڑیوں سے پریشر ہارن اور کالے شیشے ہٹانے کیلئے اشتہار شائع کرنے کا حکم چیف سیکرٹری سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک آئندہ سماعت پر طلب۔

سندھ ہائیکورٹ نے گاڑیوں سے پریشر ہارن، کالے شیشے اور فینسی نمبرز پلیٹس ہٹانے کیلئے اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے معاملے پر ہوٹرز، سائرن کی اجازت رکھنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔

عدالت نے گاڑیوں سے غیرقانونی ہوٹرز7 دن میں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے ہیوی ٹریفک پر عدالتی حکم پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔

جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پرچیف سیکرٹری سندھ کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کردیے ہیں، صبح 6 تا رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ روکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد ہونے سے حادثات میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستثنیٰ ہیوی گاڑیاں اب بھی شہر میں داخل ہوتی ہیں، کالے شیشوں، پریشر ہارن، فینسی نمبرز پلیٹس کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں- کالے شیشوں، فینسی نمبرز پلیٹس، پریشر ہارن بجانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں