امریکا، کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں برفباری نے تباہی مچادی برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج، متعدد افراد ہلاک

موسم سرما شروع ہوتے ہی دنیا کے مختلف ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں آچکے ہیں جبکہ برفباری نظام زندگی مفلوج کرنے کے ساتھ ہی لوگوں کی موت کا سبب بن رہی ہے۔

برفباری کے باعث امریکی ریاستوں میں صورتحال سنگین

نیویارک اور الی نوائے سمیت امریکا کی متعدد ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے، جبکہ ریاست اوہائیو میں 50 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ساتھ ہی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں اس کے ساتھ ہی امریکا میں دو دن میں 5 ہزار کے قریب پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ کینٹکی، نارتھ کیرولینا، ورجینیا، اوکلاہوما اور جارجیا میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ روز میں درجہ حرارت منفی 45 تک گرنے کا امکان ہے۔

جاپان میں شدید برفباری 8 افراد کی موت کا سبب بنی

جاپان میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شمالی اور مغربی علاقوں میں مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اورنظام زندگی مکمل مفلوج ہے، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کوگھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کینیڈا میں بھی برفباری سے زندگی مفلوج

کینیڈا میں بھی برفباری کے باعث ٹورنٹو ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں جبکہ برفباری کے باعث اسکول اور دفاتر بند کر دیئے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شدید برفباری نے کینیڈا کے 60 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی سے محروم کردیا ہے

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں