امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر کی سروسز متاثر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سےکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں

اسلام آبا,  امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر کی سروسز متاثر۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سےکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سےکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں۔ رپورٹس کے مطابق صارفین کو موبائل پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہی البتہ کمپیوٹر پر رسائی ممکن ہے۔

تاہم ابھی تک سروسز متاثر ہونےکی وجوہات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بھی تاحال کوئی واضح مؤقف نہیں دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں اب تک ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے سے متعلق کوئی شکایات سامنے نہیں آئیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں