ایلون مسک طاقتور کے سامنے ڈھیر، اداکار پر پابندی لگا دی آزادی اظہار کے دعویدار ٹوئٹر کے نئے مالک کا نیا اقدام

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے مقبول ترین امریکی ریپرکانیے ویسٹ ’یے‘ کا ٹوئٹراکاؤنٹ معطل کردیا۔

ٹوئٹراکاؤنٹ معطل کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تشدد پر اکسانے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی ریپرکا ٹوئٹراکاؤنٹ دوبارہ معطل کیا گیا۔

باضابطہ طور پراپنا نام تبدیل کرنے والے کانیے2024 میں امریکی صدرکی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانیے نے یہودیت کی نمایاں علامت اسٹارآف ڈیوڈ کے اندرنازیوں کی علامت سواستیکا کی تصویراپنے ٹوئٹرہینڈل پر شیئرکی تھی۔

اس سے قبل اکتوبرمیں بھی یہودیوں سے متعلق دھمکی آمیزاور نفرت انگیز تبصروں والی ٹویٹس پر کانیے اکاؤنٹ غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیاگیا تھا۔

ایک ماہ بعد نومبرمیں امریکی ریپرکا اکاؤنٹ بحال کردیا گیاتھا۔

اس اقدام پر امریکی موسیقار جیک وائٹ نے ایلون کو تنقید کا نشانہ بناتے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کااکاؤنٹ بحال کیے جانے پرتنقید کا نشانہ بنایا۔

آزادی رائے کے اظہارکاپرچار کرنے والے ایلون مسک کو ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی 6 جنوری سے بحالی کے بعد سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صارفین کی جانب سے اس امرپرتشویش کا اظہارکیے جانے پرایلون نے جواب میں کہا کہ کافی کوشش کے باجود بھی کانیے نے تشدد پراُکسانے سے متعلق ہمارے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں