شہبازگل، عماد یوسف کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر عدالت نے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظورکرلی

عدالت نے شہبازگل اورعماد یوسف پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 12 دسمبر تک موخر کردی ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اداروں کوبغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی چھٹی کے باعث ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد محمود نے بطورڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

اداروں کوبغاوت پراکسانے کے کیس میں شہبازگل اورعماد یوسف کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کیں۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے شہبازگل اورعماد یوسف کے خلاف مقدمہ میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 12 دسمبرتک موخرکردی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں