غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ دورانِ پرواز نشے میں دھت مسافر کے غل غپاڑہ سے متعلق شکایت موصول ہوئی،کپتان کی شکایت پرسیکیورٹی ادارے نے مسافر کو حراست میں لے کر آف لوڈ کر دیا

استنبول سے تھائی لینڈ جانیوالی ترکش ایئر لائن کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران پرواز نشے میں دھت مسافر کے غل غپاڑہ سے متعلق شکایت موصول ہوئی، ملزم کو حراست میں لے کرآف لوڈ کردیا۔ پرواز استنبول سے تھائی لینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی،فضائی میزبان نے کپتان کوصورتحال سے آگاہ کیا۔

کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔کپتان کی شکایت پرسیکیورٹی ادارے نے مسافر کو حراست میں لے کر آف لوڈ کر دیا ۔سی اے اے حکام کے مطابق طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا،مسافر کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پروازوں میں اکثر و اقات عجیب وغریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

دو سال قبل پی آئی اے کی پرواز میں دو ایئرہوسٹس کی لڑائی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 313 میں 2 ایئرہوسٹس آپس میں لڑ پڑی تھیں۔نوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں کی جانب سے مسافروں کے سامنے اس قدر شور شرابہ کیا گیا کہ طیارے میں موجود بچے سہم گئے اور طیارے میں موجود تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگا۔ ترجمان پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن قوانین کی خلاف ورزی پردونوں خواتین ایئر ہوسٹسز کو معطل کر دیا تھا۔

رجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ معطل کی گئیں دونوں ایئر ہوسٹس کے خلاف انکوائری مقرر کر دی گئی تھی۔اس سے قبل بیرون ملک جانے والی ایک پرواز میں پائلٹ غیر ملکی دوشیزہ کو کاک پٹ میں لے آیا تھا اور معاون پائلٹ کو باہر نکال دیا گیا تھا۔ پروازوں میں اس طرح کے واقعات اور مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا معمول بن چکا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں