عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ الحمد اللہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں۔