اسلام آباد پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز پہلا پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے رکشے میں روانہ ہوئے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے رکشے میں روانہ ہوئے جس کی ویڈیو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گیا ہے۔ کرسچن ٹرنز نے اردو میں اپنا پیغام ریکارڈ کروایا اور “جذبہ جنون ہمت نہ ہار” گانا بھی دھرایا۔ میچ کے لیے روانہ ہونے سے قبل رکشہ ڈرائیور کو پوٹھوہاری زبان میں کہا کہ “راجہ جی، پنڈی جلساں میچ تکساں”
Raja G, Pindi Julsanh tae match taksanah! @ECB_cricket @TheRealPCB #EkSaath4Cricket #EkSaath75 #EngvsPak pic.twitter.com/3freITsSnh
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 1, 2022
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 17 سال بعد پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز دیکھنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔