ٹوئٹر کے نئے باس ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو بندوقوں اور ڈائیٹ کوک کین اپنے ساتھ رکھ کر سوتے ہیں۔
مسک نے پیر کو اپنی بیڈ سائیڈ ٹیبل کی تصویر پوسٹ کی جس میں دو ریوالور اور کچھ ڈائیٹ کوک کے کین رکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔
مذکورہ بندوقیں کسی فلم میں استعمال ہونے والے پروپ کی طرح لگ رہی تھیں، جن میں سے ایک 19ویں صدی کا پستول معلوم ہوتا ہے۔
My bedside table pic.twitter.com/sIdRYJcLTK
— Elon Musk (@elonmusk) November 28, 2022
مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کوسٹرز کی کمی پر معذرت کرتے ہوئے لکھا ”میرے پاس کوسٹرز کی کمی کا کوئی عذر نہیں۔“
There is no excuse for my lack of coasters
— Elon Musk (@elonmusk) November 28, 2022
ایلون کے ٹوئٹ ہزاروں کی تعداد میں تبصرے موجود ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، ”آپ گن کلچر کی حمایت کرتے ہیں؟ میں نے سوچا کہ آپ انسانیت اور امن کے حامی ہیں۔“
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ”کوک صح کیلئے نقصان دہ ہے ایلون۔“
ایک اور ٹوئٹ میں، ٹیک بلینئیر نے کہا کہ الفاظ کی حد کو موجودہ 280 سے بڑھا کر 420 کرنا ایک ”اچھا خیال“ ہے۔