کسٹم بلوچستان کی نوکنڈی میں کارروائی، 67 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گاڑیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

بلوچستان کسٹم نے پاک افغان سرحدی علاقے نوکنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 36 کروڑ مالیت کے 67 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، کھاد اور چینی قبضے میں لے لیا۔

کسٹم ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رخشان ڈویژن کے علاقے نوکنڈی پاک افغان سرحد کے قریب اسمگلروں نے بڑی تعداد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، کھاد اور چینی جمع کر رکھی ہے جو کسی بھی وقت اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرینگے۔

جس پر دو ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 67 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، دو ہزار کلو چینی 13ہزار کلو کھاد قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی گاڑیوں، چینی اور کھاد کی مالیت تقریبا ً 36کروڑ روپے ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں