وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ستمبر کو یو اے ای کے دورے پر جانا تھا،سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا

اسلام آباد, وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ستمبر کو یو اے ای کے دورے پر جانا تھا۔وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے کے لیے انسانی ہمدردی کے طور پر ایک ہوائی پل کا کام شروع کر دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے حکام کا رابطہ ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای نے سیلاب متاثرین کیلئے 20 طیاروں پر امدادی سامان بھیجنے کا وعدہ کیا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان بھر میں سیلاب زدگان کی امداد میں فوری اضافے کا اعلان کر دیا۔یو اے ای نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد میں فوری اضافے کا اعلان کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر مشتمل 20 طیارے بھیجے گا۔ قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق7 فوجی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو کی کارروائیوں کے علاوہ 14712 راشن بیگ اور امدادی اشیا گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں متاثرین سیلاب میں7845 راشن بیگز اور1600 خیمے تقسیم کئے گئے۔

مختلف میڈیکل کیمپس میں اب تک 29205 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے تحت آرمی فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سنٹر فوج کی سطح پر کام کر رہا ہے۔ فارمیشنز ایریا میں امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم کے لئے 217 کولیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں