نئی دہلی بھارتی بلے باز رتوراج گائیکواڈ نے ایک اوور میں سات چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
6⃣,6⃣,6⃣,6⃣,6⃣nb,6⃣,6⃣
Ruturaj Gaikwad smashes 4⃣3⃣ runs in one over! 🔥🔥
Follow the match ▶️ https://t.co/cIJsS7QVxK…#MAHvUP | #VijayHazareTrophy | #QF2 | @mastercardindia pic.twitter.com/j0CvsWZeES
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) November 28, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے تحت بھارت میں کھیلے جانے والی ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران بھارتی بلے باز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ باؤلر کی درگت بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔
رتو راج گائیکواڈ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی ٹیم کی جانب سے بلے بازی کر رہے تھے کہ انہوں ںے 49 ویں اوور میں باؤلر کی چار گیندوں پر چار چھکے مارے۔
بلے باز کی جانب سے کی جانے والی جارحانہ بلے بازی دیکھ کر باؤلر نے شاید دباؤ کا شکار ہو کر نو بال کرادی مگر اس پر رتو راج نے چھکا لگا دیا جس کی وجہ سے ایک گیند پر سات رنز بن گئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے بعد بھی رتو راج نے چھکوں کا سلسلہ برقرار رکھا اور اوور کی آخری دو گیندوں پر بھی چھکے لگائے جس کی وجہ سے ایک اوور میں ان کی ٹیم کو 43 رنز ملے۔
6⃣ 6⃣ 6⃣ 6⃣ 6⃣nb 6⃣ 6⃣ = 43 runs in an over!
220* runs off just 159 balls!
Ruturaj Gaikwad, WHAT HAVE YOU JUST DONE?! 🤯#MAHvUP | #VijayHazareTrophy | #QF2 pic.twitter.com/CPp38qeVM7
— Lucknow Super Giants (@LucknowIPL) November 28, 2022
این ڈی ٹی وی کے مطابق رتو راج کی انتہائی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ان کی ٹیم نے 50 اوورز کے میچ میں 330 بنالیے جب کہ ایک اوور میں سات چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بلے باز نے سمیٹ لیا۔