ایران کے جھنڈے میں اللہ کا نام ہٹانے پر فیفا ورلڈ کپ میں نیا تنازع شروع ہو گیا، ایران نے امریکا کیخلاف فیفا میں شکایت درج کرادی۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 میں 29 نومبر کو امریکا اور ایران کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جس کیلئے امریکی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اس مقابلے کے بارے میں پوسٹس شئیر کیں، لیکن اس میں ایران کے جھنڈے میں سے ۔۔ اللہ‘ ۔۔ کا لفظ ہی موجود نہیں تھا۔
بی بی سی کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم کی جانب سے موقف دیا ہے کہ ایران کے سرکاری پرچم کو اس لیے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ ایران میں بنیادی انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کرنا چاہتے تھے جو ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کا حصہ ہیں۔
By posting a distorted image of the flag of the Islamic Republic of #Iran on its official account, the #US football team breached the @FIFAcom charter, for which a 10-game suspension is the appropriate penalty.
Team #USA should be kicked out of the #WorldCup2022 pic.twitter.com/c8I4i4z3Tv— Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) November 27, 2022
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اسے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ٹیم نے فیفا قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے تحت ان پر 10 میچوں کی پابندی عائد کریں۔