بجلی اور گیس کے بحران پر سندھ نے وفاق کو مراسلہ بھیج دیا۔
وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کو خط میں لکھا ہے کہ بجلی اورگیس کے معاملات پرسندھ سے ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مطالبات کی تکمیل میں سندھ کے ساتھ ناانصافی تشویشناک ہے،سندھ حکومت کی مشاورت سے ازسر نو گیس پالیسی بنائی جائے۔ ملک میں گیس کی پیداوار میں سندھ کا حصہ باسٹھہ اعشاریہ تیس فیصد ہے۔
مراسلے کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے عوام کو مشکلات ہیں، صوبائی حکومت کے مطالبات کا فوری تدارک کیا جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی ریگولیٹری اداروں میں سندھ کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ سندھ کےمسائل پرہمدردانہ طورپرغور کیا جائے۔