پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، سب سے زیادہ خیموں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت امریکہ، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور چین سمیت دیگر ممالک ہماری مدد کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑی تعداد میں خاندان بے گھر ہوئے ہیں، اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ خیموں کی ضرورت ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں