بھارتی فوج کو آئینہ دکھانے پر رچا چڈھا انتہاپسندوں کے نشانے پر

بھارتی اداکارہ رچی چڈھا نے آزاد کشمیرکوواپس لینے کی گیدڑبھبھکی پراپنی ہی فوج کوآئینہ دکھایا تو بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئیں۔

بھارتی فوج کے ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر حکومت فوج کو حکم دے گی تو فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلے گی، جس پر ریچا چڈا نے 24 نومبر کو ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے ’گلوان سلام کہ رہا ہے‘ لکھا جسے بھارتی فوج کی توہین سمجھ لیا گیا۔

انتہا پسندوں ہندووں کو اداکارہ کی صاف گوئی پر اتنی آگ لگ گئی کہ اداکارہ کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، یہاں تک کہ فلم پروڈیوسر اشوک پنڈت نے  ریاست مہاراشٹر کی پولیس کو اپیل کی کہ وہ اداکارہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کریں، جبکہ  انہوں نے ممبئی کے تھانے میں مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروادی۔

ساتھی اداکار اکشے کمار نے بھی ریچا چڈھا کی ٹوئٹ پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فوج کے گن گانا شروع کر دئیے۔

اتنی دھمکیوں کے بعد اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی بھی مانگی مگر لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر شوبز میں پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے جون 2020 میں بھارتی فوج کو چینی فوج کے ہاتھوں متنازع علاقے لداخ کے مقام ’گلوان‘ پر بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں