مارکیٹ میں چینی کی قیمت 85 روپے ہے جبکہ فی کلو لاگت 115 روپے آتی ہے چینی کی پیدوار کی صعنت کو یومیہ 10 کروڑ اور ایک سیزن میں 4 سے 5 ارب روپے کا نقصان ہوگا، شوگر ملز کا حکومت سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کا مطالبہ

شوگر ملز کا حکومت سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کا مطالبہ، کہا مارکیٹ میں چینی کی قیمت 85 روپے ہے جبکہ فی کلو لاگت 115 روپے آتی ہے، چینی کی پیدوار کی صعنت کو یومیہ 10 کروڑ اور ایک سیزن میں 4 سے 5 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر حکومت پر چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کیلئے دباو بڑھایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے ملک میں چینی کے موجودہ سٹاک کی صورتحال جاننے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی ایکسپورٹ کے حوالے سے مذاکرات کا ایک اور راونڈ ہوا جس میں دوبارہ کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہم نے شوگرز ملز کو چینی باہر بھیجنے کی کرنے اجازت ابھی نہیں دی، شوگر ملز کو ایک فارمولا دیا ہے، شوگر انڈسٹری اس کے ساتھ آئے تو دیکھیں گے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کہا چینی کے اسٹاک کم نہیں ہیں اس لیے برآمد کی اجازت نہ دی جائے اور آج پنجاب حکومت نے اپنے پہلے موقف پر 180 ڈگری کا یوٹرن لے لیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ ابھی تک مسئلہ چینی کے اسٹاک کی پوزیشن کا مسئلہ رہا، چینی کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، تھرڈ پارٹی کی طرف چینی کے اسٹاک کی تعداد کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، شوگر ملز مالکان ملک میں 25 نومبر تک کے اسٹاک کی تفصیلات جمع کروائیں۔

اس تمام صورتحال کے حوالے سے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے موقف اختیار کیا ہے کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 85 روپے ہے جبکہ فی کلو لاگت 115 روپے آتی ہے، چینی کی پیدوار کی صعنت کو یومیہ 10 کروڑ اور ایک سیزن میں 4 سے 5 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ چینی برآمد نہ کرنے کی اجازت ملنے پر شوگر ملز کا اجلاس طلب کریں گے، خیبرپختنخواہ، سندھ، پنجاب کی شوگر ملز چینی ایکسپورٹ کرنے کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں، شوگر ملز نے ابھی تک ہڑتال نہیں کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں