یوٹیوب ’شارٹس‘ پر پیسے کب سے ملیں گے؟ یوٹیوب پاکستان کا مقبول ترین پلیٹ فارم بن گیا

یوٹیوب پر برینڈڈ کانٹینٹ کو فروغ دینے کے لیے کراچی میں گوگل کی جانب سے یوٹیوب برینڈکاسٹ منقد کیا گیا۔

ایونٹ میں 700سے زائد آفراد شریک تھے۔ اس ایونٹ میں پاکستان کے معروف یوٹیوبرز عرفان جنیجو، شاہ ویر جعفری، فوڈ فیوژن، ڈکی، معازصفدر سمیت متعدد وی لاگرز کے ساتھ ساتھ ایڈایجنسیز کے نمائندوں کو بھی دعوت دی گئی تھی ۔

پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے یوٹیوب ڈائریکٹر فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ برینڈ کاسٹ ایک منصوبہ ہے جو یوٹیوبرز کو برانڈز کے ساتھ جوڑے گا۔ پاکستان میں 57فیصد آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کرتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوب پاکستان کا مقبول ترین ویڈیو پلیٹ فارم ہے کیونکہ اسے ہر طبقے کے لوگ استعمال کر رہے ہیں، اپنی بات کو واضح کرنے کے لیے انہوں نے بتایا کے پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے لوگوں میں سے 62 فیصد یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

یوٹیوب کے سروے کے مطابق پاکستان کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں سے 76 فیصد یوٹیوب کا استعمال کچھ نیا سیکھنے کے لیے کرتے ہیں، ملک میں موجود انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے صارفین میں سے 76فیصد یوٹیوب پر ”منفرد“ مواد دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

فرحان قریشی کا کہنا تھا کہ اس سال یوٹیوب پر 0.1ارب سے زائد ویڈیو اپلوڈ کی گئیں جب کہ 1.5 ارب یوٹیوب صارفین ہر ماہ یوٹیوب شارٹس دیکھ رہے ہیں۔

اس ایونٹ کی میزباںی یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے کی جنہوں نے بتایا کے پاکستاں میں یوٹیوب نے لوگوں کو اپنے خیالات اور فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا ساتھ ہی کمائی کا ایک زریعہ بھی بنایا۔

یوٹیوبر عرفان جنیجو نے اس ایونٹ سے پہلے پاکستان بھر میں مختلف لوگوں سے یوٹیوب کے حوالے سے انٹرویوز کیے۔ ان کی ریسرچ کے مطابق یوٹیوب پر اینٹرٹینمنٹ، تعلیم اور آگاہی، ہنر سیکھنے یا سکھانے سے متعلق ویڈیوز سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔

تقریب میں یوٹیوب کے ڈائریکٹر آف پارٹنر ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ مارک لیفکووئٹز نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 110 فیصد سے زائد یوٹیوب چینلز ماہانہ 10 لاکھ سے زائد روپے یوٹیوب کے زریعے کماتے ہیں۔

انہوں نے مثال دی کے نصیر حمزہ ٹیکسیلا میں ٹرک کی ویڈیوز بنا کر کما رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 55فیصد سے زائد پاکستانی مواد ملک سے باہر دیکھا جاتا ہے۔

اس ایونٹ میں انہوں نے پاکستان میں یوٹیوب شارٹز کی مونیٹائزیشن کا بھی اعلان کردیا انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کانٹینٹ کریٹرز 1 فروری 2023 سے شارٹز بنا کر بھی پیسے کما سکیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں