آرمی چیف سے اماراتی حکام کا رابطہ، یو اے ای کا سیلاب متاثرین کیلئے 20 طیاروں پر امدادی سامان بھیجنے کا وعدہ

متحدہ عرب امارات نے پاکستان بھر میں سیلاب زدگان کی امداد میں فوری اضافے کا اعلان کردیا، متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر مشتمل 20 طیارے بھیجے گا۔آئی ایس پی آر

اسلام آباد,  متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے کے لیے انسانی ہمدردی کے طور پر ایک ہوائی پل کا کام شروع کر دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے حکام کا رابطہ ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای نے سیلاب متاثرین کیلئے 20 طیاروں پر امدادی سامان بھیجنے کا وعدہ کیا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان بھر میں سیلاب زدگان کی امداد میں فوری اضافے کا اعلان کر دیا۔یو اے ای نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد میں فوری اضافے کا اعلان کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر مشتمل 20 طیارے بھیجے گا۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں سہولیات کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے گوٹھ سدوری، لاکھڑا اور لسبیلہ میں سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان سے ان کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے سیلاب زدہ علاقوں میں مامور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، پاکستان کے عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق7 فوجی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو کی کارروائیوں کے علاوہ 14712 راشن بیگ اور امدادی اشیا گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں متاثرین سیلاب میں7845 راشن بیگز اور1600 خیمے تقسیم کئے گئے۔ مختلف میڈیکل کیمپس میں اب تک 29205 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے تحت آرمی فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سنٹر فوج کی سطح پر کام کر رہا ہے۔ فارمیشنز ایریا میں امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم کے لئے 217 کولیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں