فٹبال ورلڈکپ 2022میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا، ارجنٹائن کے بعد 4 بار کی چیمپئن جرمنی بھی اپنا پہلا میچ ہارگئی، جاپان نے شاندار کم بیک کرکے 1-2سے شکست دے دی۔
قطر میں کھیلے جارہے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 میں اپ سیٹ پر اپ سیٹ ہورہے ہیں، 4 بار کی چیمپئن جرمنی اس بار نشانہ بنی، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاپان نے جرمنی کو 1-2 سے ہرادیا۔
گنڈوگن کی گول کی بدولت جرمنی نے برتری لی، ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک صفر رہا، پھر دوسرے ہاف میں جاپان نے کم بیک کیا اور آخری 15منٹ میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا، 75ویں منٹ میں ڈاؤں نے گول داغا، 8 منٹ بعد اسانو نے گیند کو جال میں پہنچادیا۔
جرمنی نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، میچ میں فتح کے بعد جاپان کے کھلاڑی اور فینز خوشی سے جھوم اٹھے۔
اسپین کا فٹبال ورلڈکپ 2022میں فاتحانہ آغاز
دوسری جانب اسپین نے بھی فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں فاتحانہ آغاز کردیا۔
گروپ ای کے میچ میں اسپین نے کوسٹا ریکا کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کردیا، اسپین کی جانب سے دونوں گول فرنینڈو ٹورس نے اسکور کیے۔