ڈاکو سیلاب متاثرین کے لیے اکٹھے کیے گئے سامانا کے علاوہ رضاکاروں کے موبائل اور موٹرسائیکل بھی چوری کر گئے
سلام آباد, اسلام آباد میں فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا،ڈاکو سامان اور نقدی لوٹ کر لے گئے۔صحافی رضوان غلزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کےعلاقے پی ڈبلیو ڈی میں الخدمت فاونڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ ڈاکو سیلاب زدگان کیلئےاکھٹا کیا گیا سامان اور نقدی لے اڑے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے موبائل اور موٹرسائیکل بھی چوری کر گئے۔اسلام آباد پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو گئے۔جس کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیمپ پر واردات کے کیس پر پولیس ٹیم کام کر رہی ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں۔آج ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون سے جوپیسہ ملے گاوہ پوریپاکستان میں استعمال ہوگا۔سیلاب متاثرین کیلئے آج (پیر کو ) ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں آپ جانتیہیں اللہ نے ہمیں بڑیامتحان میں ڈالاہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بہت سے عوام سیلاب سے شدیدمتاثرہیں سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے ٹیلی تھون آج رات ساڑھے 9بجے ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور اوورسیز سے کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں جیسے جیسے پیسہ آئیگاسیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی ان کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے ٹیلی تھون سے جوپیسہ ملے گاوہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا۔