کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر ایک روپے 35 پیسے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان میں روپیہ اپنی قدر کھونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر ایک روپے 35 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کا لین دین 222 روپے میں ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔
جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 25پیسے اضافے کے بعد 220 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔