واٹس ایپ صارفین کی پریشانی کو جلد دور کردے گا اس فیچر کا استعمال کرنا یا نہ کرنا صارفین کی اپنی مرضی ہوگی

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی پرائیوسی کیلئے ضروری فیچر کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مقبول ایپلی کیشن نے تمام ورژن کے لئے پروفائل فوٹو اور آن لائن اسٹیٹس کو چپھانے سمیت گروپ ممبران کو مطلع کیے بغیر گروپس چھوڑنے کا فیچر متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین بغیر کسی ججھک کے ایپ کا استعمال جاری رکھیں۔

کمپنی اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (ایپل) ورژن کے بعد ڈیسک ٹاپ کے لئے بھی تازہ ترین بیٹا اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ میسنجر کی ہوم اسکرین کو ڈیسک ٹاپ پر لاک کرنے کا آپشن دے رہا ہے جسے صارفین پاس ورڈ سے لاک کرسکیں گے۔

ڈیسک ٹاپ پر واٹس میسنجر کی ہوم اسکرین لاک کرنے کا آپشن اخیاری طور پر پیش جائے گا جسے استعمال کرنا یا نہ کرنا صارفین کی اپنی مرضی ہوگی تاہم ڈیوائس مالکان کو تجویز کیا جاتا ہے کہ اپنے پیغامات کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈیسک ٹاپ پر لاک آپشن کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پہلے ہی یہ فیچر متعارف کروا چکا ہے جب کہ موبائل اور ٹیبلٹ ڈیوائسز صارفین کی رازداری کے تحفظ کے لیے فنگر پرنٹ اور فیس آئی ڈی کی توثیق بھی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی ایک کمپنی نئے ملٹی ڈیوائس کنیکٹیویٹی فیچر کی بھی ٹیسٹنگ کر رہی ہے جو صارفین کو اپنے بنیادی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دو مختلف موبائل فونز سے لنک کرنے کی اجازت دے گا۔

واٹس ایپ اس فیچر کو ’کمپینین موڈ‘ کہہ رہا ہے۔ یہ فیچر موبائل چوری یا گُم ہوجانے پر کار آمد ثابت ہوگا کیونکہ دو مختلف موبائل فونز پر صارف اس فیچر کے ذریعے گمشدہ فون کو ڈی لنک کر سکتے ہیں اور اجنبیوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کو روک سکتے ہیں تاکہ دوسرے فون پر لوگوں کے پیغام وصول کرنے اور انہیں جواب دینے کے قابل ہوں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں