فٹبال کا عالمی کپ قطر میں جاری ہے لیکن فیفا کا جنون پاکستان میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کراچی کے نوجوان نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے ایک ریپ سانگ بھی تیار کیا ہے۔
کراچی والوں کو فٹبال کے جادو نے جکڑا ہوا ہے، ایک طرف جہاں ملیر میں میچز دکھانے کیلئے بڑی اسکرینیں لگائی گئیں، وہیں ایک نوجوان نے ریپ سانگ بنا ڈالا۔
فٹبال ورلڈ کپ کا جنون پاکستان میں بھی سرچڑھ کربول رہا ہے، کراچی کے نوجوان نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے ایک ریپ سانگ تیار کیا ہے#AajNews #FIFAWorldCup #FIFAWorldCup2022 pic.twitter.com/1Pfmrl5FWH
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) November 22, 2022
بیس نومبر سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اور جب تک فائنل نہیں ہوجاتا ملیر میں بھی میلہ لگا رہے گا۔