آپ نے فلم دیکھی نہیں اور پابندی کیلئے آگئے، سندھ ہائیکورٹ عدالت نے فلم ‘جوائے لینڈ’ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائیکورٹ نے فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ریلیز کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی۔

درخواست مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائرکی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز آئین کے آرٹیکل 227 کی خلاف ورزی ہے۔

آج سماعت کے دوران مولوی اقبال حیدر نے عدالت میں کہا کہ پاکستان میں اسلام کی روح اورتعلیمات کے خلاف کوئی کام نہیں کیاجاسکتا۔

اس پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ نے استفسارکیا کہ کیا آپ نے فلم دیکھی ہے؟ ۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ فلم کا مواد اس قابل نہیں کہ اسے کھلی عدالت میں ڈسکس کیا جائے، کسی ٹرانسجینڈر کومرد سے محبت اور شادی کی اجازت اسلام نہیں دیتا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے فلم دیکھی نہیں اور پابندی کیلئے آگئے ہیں۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوۓ مسترد کردی۔

ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں