قطرمیں منعقد کیا جانے والا فیفا ورلڈ کپ بہت سے حوالوں سے مختلف ہے، افتتاحی تقریب سے لے کر اب تک بہت سے حوالوں سے زیربحث اس ایونٹ میں تازہ ترین تذکرہ جاپانی تماشائیوں کا ہے جنہوں نے دوسروں کے لیے مثال قائم کردی۔
دنیا بھرمیں اپنی منظم صلاحیتوں کے باعث پہچان رکھنے والے جاپان کے ان تماشائیوں نے ایکواڈور اور قطرکے مابین میچ کے اختتام پروہ کیا جو کسی نے نہ سوچا تھا۔
میچ ختم ہوتے ہی انہوں نے دیگر تماشائیوں کا پھینکا گیا کچرا اٹھا کررواداری کی مثال قائم کردی۔
قطر میں جاتی FIFA world cup میں Japanese فین کا میچ کے بعد جاتے ھوئے صفائی کا کلپ، ایک عظیم قوم کی یہی تربیت ھو سکتی ھے یہ پوری دنیا اور خاص کر ہم مسلمانوں کے لےء سوچنے کا مقام ھے کیونکہ ہمارے دین نے صفائی کو آدھا ایمان قرار دیا ھے pic.twitter.com/IQqmrfWe4v
— Qazi M. Shoaib Amin (@QaziMShoaibAmi1) November 21, 2022
صفائی میں مشغول افراد کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہیں جن میں وہ اپنے ملک کے پرچم اور گالوں پر بھی پرچم پینٹ کروا کر اسٹیڈیم سے تمام ترکچرا سمیٹ رہے ہیں۔
تمام قطاروں میں لگی نشستوں پرباری باری جا کر کچرااٹھانے کے بعد انہیں پلاسٹک کے بڑے شاپرزمیں جمع کرنے والے ان تماشائیوں نے اپنے ملک کا نام بھی خوب روشن کیا، سوشل میڈیا پرصارفین انہیں اس اقدام پربےحد سراہ رہے ہیں۔
In every World cup Japanese Fans displays highest standards of discipline & civic sense, something every nation on earth should learn
https://t.co/Ln5wm8xGlV— সত্যান্বেষী (@satyanewshi) November 21, 2022
ان تماشائیوں سے پوچھا گیا کہ وہ صفائی کیوں کررہے ہیں جس پران کا کہنا تھاکہ وہ جہاں سے اٹھتےہیں، کچراکرکے نہیں جاتے اور جہاں بیٹھیں اس جگہ کا احترام کرتے ہیں۔
Japan: A Whole New World
Fans who attended the opening match of the 2022 FIFA World Cup left the stadium with flags and a lot of garbage.
Japanese fans cleaned the stadium.
When asked why?, they responded we clean up trash wherever we see it and never leave it behind. pic.twitter.com/8K3SRiBI1y— Anas Abdisalam Said (@AnasEncyclo) November 21, 2022
جاپانی تماشائیوں کےاس اقدام نے وہاں موجود دوسرے افراد کو بھی ان کی پیروی کرنے پرمجبورکردیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ جاپان کے تماشائیوں کی جانب سے ایسا کچھ دیکھنے میں آیا ہو، سال 2018 میں انہوں نے بیلجیئم کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ میں بھی یہی جذبہ دکھایا تھا، جب جاپان کو شکست ہوئی لیکن وہاں کے تماشائی میچ کے اختتام پرافسردہ چہروں کے ساتھ صفائی کرتے دکھائی دیے تھے۔