گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی طالبہ کو 2 لاکھ روپے انعام دے دیا گیا بسمہ نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ڈاکو گرفتار کرائے، اس کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب

 ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی طالبہ کو 2 لاکھ روپے انعام دے دیا گیا۔ بسمہ نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ڈاکو گرفتار کرائے، اس کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی طالبہ بسمہ شاہد کو 2 لاکھ روپے کا انعام دے دیا گیا۔

وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب ندیم عباس نے طالبہ بسمہ شاہد کو چیک دیا اور کہا کہ بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ڈاکو گرفتار کرائے، اس کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ندیم عباس بارا کا کہنا تھاکہ بسمہ شاہد نے ثابت کیا کہ لڑکیاں بہادری میں کسی سے کم نہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف معاشرے کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ بسمہ شاہد اپنی والدہ کے ساتھ بینک جارہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گلشن کالونی جی ٹی روڈ پر انہیں زبردستی روک کر پرس چھیننے کی کوشش کی۔بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔

طالبہ اور ڈاکوؤں کے درمیان مزاحمت کو دیکھتے ہو ئے شہری موقع پر جمع ہو گئے۔

شہریوں نے طالبہ کے ساتھ ملکر دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف گجرات بی ایس ماس کمیونیکیشن کی لڑکی نے بہادری کی مثال قائم کر دی ۔ ڈاکو پرس چھیننے لگے تو اس بہادر لڑکی نے نا صرف ڈوکوں کو پکڑا بلکہ ان سے پسٹل بھی چھین لیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں